نئی دہلی،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نئے مالی سال کا آغاز کچھ سخت طریقے سے ہوتا نظرآرہا ہے۔حکومت نے پبلک پروویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف)سمیت چھوٹی بچت جمع اسکیموں پر سود کی شرح 0.1فیصد کم کر دی ہے۔نئی شرح یکم اپریل سے لاگو ہونے جا رہی ہے ۔اس کا صاف مطلب یہ ہوا کہ آپ کو اپنے مندرجہ ذیل اکاؤنٹس اور اسکیموں میں جمع رقم پر یکم اپریل 2017سے کم سود ملے گا۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پبلک پروویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) کسان ڈیولپمنٹ لیٹر ، سکنیا سمردھی اکاؤنٹ اور سینئر سٹیزن سیونگس اسکیم کی موجودہ شرح سود پر اس کمی کا نفاذہو گا۔اس نئے قانون کے مطابق، پی پی ایف پر 7.9فیصد کی شرح سے سود ملے گا، جبکہ 31؍مارچ تک یہ 8فیصد کی شرح سے ملی ہے۔وہیں کسان ڈیولپمنٹ لیٹر پر 7.6فیصد کی شرح سے سودملے گا ،جبکہ پانچ سال کی میعاد کے لیے سینئر سٹیزنس سیونگس اسکیم پر 8.4فیصد کی شرح سے سود ملے گا۔وہیں پانچ سال کی میعاد والے نیشنل بچت سرٹیفکیٹ پر شرح یہ 7.9فیصد ہوگی ۔ایک سے پانچ سال کی میادوالی جمع پر سود کی شرح 6.9سے 7.7فیصد ہو گی اور اس کا ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گا۔ریکرنگ جمع (آر ڈی ) پر سود کی شرح 7.2فیصد ہو گی۔وزارت خزانہ نے 2016-17کی چوتھی سہ ماہی کے لیے سود کی شرح کو نوٹیفائڈ کرتے ہوئے کہا حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر چھوٹی بچت جمع اسکیموں پر سود کی شرح کو سہ ماہی بنیاد پر نوٹیفائڈ کیا جاتا ہے۔قابل غورہے کہ 2017کے آغاز میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو تحفہ دیا گیا ہے، حکومت نے پبلک پروویڈنٹ فنڈ(پی پی ایف )اور ڈاک خانوں کے ذریعے سرکولیٹ کسان ڈیولپمنٹ لیٹر جیسی دیگر چھوٹی بچت کی اسکیموں پر سود کی شرح جنوری-مارچ سہ ماہی میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔حکومت نے چھوٹی بچت کی اسکیموں کی شرح سود کے سہ ماہی جائزہ لینے کا نیا نظام گزشتہ سال اپریل سے شروع کیا ہے۔شیام لال گوپی ناتھ پینل کی طرف سے دئے گئے فارمولے کے بعد یہ انتظام کیا گیا۔